LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ فی تولہ سونا 1,469 روپے سستا ہو گیا

Web Desk

5 June 2026

کراچی: مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا گرنا بتایا جا رہا ہے۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، کاروباری ہفتے کے دوران سونے اور چاندی کے نرخوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

بازار میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کی تفصیلات درج ذیل ہیںمقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار 469 روپے کی واضع کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 323 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کا ہو گیا ہے۔

مقامی سطح پر قیمتوں میں اس کمی کا تعلق براہِ راست عالمی منڈی سے ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر اور 69 سینٹس سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 453 ڈالر اور 81 سینٹس فی اونس مقرر ہوئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے خریداروں کے لیے بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کراچی میں چاندی کی فی تولہ قیمت 67 روپے کی گراوٹ کے بعد 7 ہزار 730 روپے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔