LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا

جماعت اسلامی کا 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنوں کا اعلان

Web Desk

9 August 2026

جماعت اسلامی نے یومِ آزادی کی تقریبات کے باعث اپنے احتجاجی دھرنوں کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرِ صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں، جس میں مرکز اور تمام صوبائی و اضلاعی امراء نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، فیصلہ کیا گیا کہ 9 اگست کے بجائے دھرنوں کا آغاز 16 اگست سے کیا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں گورنر ہاؤسز کے باہر لاکھوں کارکنان کے ساتھ دھرنے دیے جائیں گے تاکہ لیوی کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جیسے عوامی مطالبات منظور کروائے جا سکیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر نفاذ کردہ ظلم و جبر کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی اور دھرنوں کے ذریعے حکمرانوں کو عوامی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے دشمنوں پر انحصار ختم کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس معاہدے میں قطر، بنگلہ دیش، ایران، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت دیگر تمام اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم امہ کا ایک مضبوط اور یکجہت بلاک تشکیل پا سکے۔