LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے تک پھیل گیا، سابق صدر بائیڈن کو شدید درد کا سامنا

Web Desk

9 August 2026

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کی پروسٹیٹ کینسر کی بیماری ہڈیوں سے بھی آگے پھیل چکی ہے اور وہ اس وقت شدید جسمانی درد کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے بتایا کہ یہ بیماری انتہائی تکلیف دہ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اس نے 83 سالہ ڈیموکریٹ رہنما کی جسمانی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر کے ترجمان نے ہنٹر بائیڈن کی جانب سے دیے گئے اس انٹرویو کے تفصیلات پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے چار ماہ سے بھی کم عرصے کے اندر پہلی بار اعلان کیا تھا کہ ان میں پروسٹیٹ کینسر کی ایک تیز رفتار اور جارحانہ قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔ بعد ازاں، ان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سابق صدر کینسر کے اثرات کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے باقاعدگی سے ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی کا علاج کروا رہے ہیں، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کی صحت تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔