کیف میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 سالہ بچہ دادا، دادی سمیت ہلاک
Web Desk
9 August 2026
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت کیف کے ایک نواحی گاؤں میں کیے گئے روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک 3 سالہ معصوم بچہ اور اس کے دادا دادی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹیلی گرام’ پر جاری ایک جذباتی بیان میں مزید بتایا کہ ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ رات گئے دارالحکومت پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ایک اور شہری بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
یوکرینی صدر نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، امریکہ اور یوکرین ایک طویل عرصے سے اس جاری روسی جنگ کو روکنا چاہتے ہیں، لیکن دوسری جانب روسی صدر پوتن جنگ کو مزید طویل کرنے کے لیے بیلسٹک میزائلوں اور کامیکازی ڈرونز کا مسلسل استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسی صورتحال میں روس پر عالمی سطح پر مزید معاشی و سیاسی دباؤ بڑھانے کی شدید ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں کیف اور دیگر شہروں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جبکہ جواب میں یوکرینی افواج ماسکو کی جنگی صلاحیتوں کو مفلوج کرنے کے لیے روسی تیل کی تنصیبات اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہیں
متعلقہ عنوانات
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار
10 August 2026
حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے
10 August 2026
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
10 August 2026
جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان
10 August 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
10 August 2026
ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا
10 August 2026
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
10 August 2026
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
10 August 2026