ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
Web Desk
9 August 2026
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو ایران کی طرف سے پیش کردہ 6 بنیادی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ ان شرائط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران کو کسی بھی زبان یا انداز میں دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور قوم کی توہین نہ کی جائے؛ ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط کردہ جنگ کا دائمی خاتمہ کیا جائے؛ اور غیر مشروط طور پر ایرانی عوام کے منجمد اور چرائے گئے اثاثے فوری طور پر واگزار کیے جائیں۔
سیکرٹری قومی سلامتی کونسل نے مزید کہا کہ امریکا کو ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کر کے اپنی افواج کو ایران کے ارد گرد کے تمام علاقوں سے فوراً ہٹانا ہوگا، ایران کو پہنچنے والے تمام معاشی و جانی نقصانات کا بغیر کسی کمی کے مکمل ہرجانہ ادا کرنا ہوگا، اور ایرانی قوم پر عائد کردہ تمام نامنصفانہ و غیر قانونی پابندیاں منسوخ کرنا ہوں گی۔ ذوالقدر نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے اپنا جارحانہ رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز کو ہرگز دوبارہ نہیں کھولا جائے گا، اور جنگ ہو یا مذاکرات، ایران اپنے ان اصولی اور دفاعی ارادوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
متعلقہ عنوانات
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026
نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب
9 August 2026
صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
9 August 2026
محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
9 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
9 August 2026