کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، ہنگامی حالت نافذ
Web Desk
9 August 2026
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ضلع سمر لینڈ کے جنگلات میں تیزی سے پھیلتی آگ کے بعد مقامی انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس شدید وائلڈ فائر نے مغربی کینیڈا کے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
وائلڈ فائر سروس کی رپورٹ کے مطابق بالڈ رینج کے مقام پر لگنے والی یہ آگ مکمل طور پر قابو سے باہر ہو چکی ہے اور اب تک تقریباً 5 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے کو جلا کر خاکستر کر چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ ابتدائی طور پر سمر لینڈ سے 15 کلومیٹر مغرب میں بھڑکی تھی جو تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث مسلسل پھیل رہی ہے۔ خطرے کے پیشِ نظر رواں ہفتے ارد گرد کے دیگر اضلاع میں بھی شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔
Slug (English):
متعلقہ عنوانات
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
9 August 2026
نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب
9 August 2026
صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
9 August 2026
محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
9 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
9 August 2026