اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ، ممکنہ کارروائی پر امریکی صدر کو بریفنگ کا عندیہ
Web Desk
20 December 2025
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جبکہ اس ممکنہ کارروائی کے حوالے سے امریکی قیادت کو اعتماد میں لینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ایران کے خلاف ممکنہ نئے حملوں پر امریکی صدر کو بریفنگ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں کسی بھی قسم کی توسیع اسرائیل کے لیے سنگین خطرہ ہے، جس کے جواب میں فوری کارروائی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری افزودگی کے مراکز دوبارہ بحال کر رہا ہے، جسے خطے میں کشیدگی میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران سے متعلق ان خدشات پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان مشاورت جاری ہے، تاہم ممکنہ حملے کی نوعیت اور وقت کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
صدر ٹرمپ نے امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا
21 April 2026
آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کے لیے اقوام متحدہ کی مدد کی اپیل
21 April 2026
مذاکراتی ٹیم سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق چل رہی ہے: ایران
21 April 2026
ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
21 April 2026
عمران خان کی بہنیں آج بھی ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں
21 April 2026
ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر
21 April 2026
اسلام آبادمذاکرات کے حوالے سے تمام فریقین سے رابطے میں ہیں، قطر
21 April 2026
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
21 April 2026