مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
Web Desk
21 April 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہاہے کہ ایرانی وفد کے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے لیے اسلام آباد کا سفر کرنے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
برطانوی نیوزچینل سے گفتگومیں ترجمان نے کہاکہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی اور ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے معاملے پر تشویش ہے۔۔انہوں نے صدر ٹرمپ کی ایران کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکیوں پربھی تشویش کا اظہار کیا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نیک نیتی اور سنجیدگی کے احساس کے ساتھ اس گفت و شنید میں گئے تھے، لیکن مذاکراتی فریق میں سنجیدگی اور نیک نیتی کی کمی ہے، وہ بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کر رہے ہیں اور جنگی جرائم کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے یہ نہیں بتایا کہ مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے کون سی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس پر مشاورت جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026