اسلام آبادمذاکرات کے حوالے سے تمام فریقین سے رابطے میں ہیں، قطر
Web Desk
21 April 2026
قطرنےایران امریکا مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےپوری دنیا مذاکرات کی حمایت کر رہی ہے۔ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھی حمایت کر رہے ہیں، آبنائے ہرمزکی مسلسل بندش کے باعث علاقائی بحران بین الاقوامی بحران بن گیا ہے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے قطر امریکا سمیت تمام فریقوں سے رابطے میں ہے، مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوراس کے خلیجی پڑوسیوں کے درمیان اہم تاریخی تعلقات ہیں، تمام خلیجی ممالک روزانہ کی بنیاد پر مختلف فریقین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ بحران ہمارا اور ہمارے علاقے کا بحران ہے اسی لیے ہمارے براہ راست رابطے ہیں، آبنائے ہرمزکے بحران کےحل کی ذمہ داری صرف ایک ملک کی ذمہ داری نہیں بلکہ تمام ممالک کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مذاکرات کے لیے وفد اسلام آبادبھیجنے کاابھی تک فیصلہ نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
21 April 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ
21 April 2026
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار
21 April 2026
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل
21 April 2026
امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی
21 April 2026
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
21 April 2026
مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
21 April 2026
ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف
21 April 2026