ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، عطاتارڑ
Web Desk
21 April 2026
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کےلیے تصدیق کا انتظارہے، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پاکستانی وقت کے مطابق 22 اپریل کی صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر پیغام میں عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تصدیق کا انتظار ہے، ایران کی جانب سے امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تاحال باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان سفارتکاری و مکالمے کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026
کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ
4 September 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ
4 September 2026
بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ
4 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان
4 September 2026