ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر
Web Desk
21 April 2026
ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے تناظر میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا متوقع دورۂ پاکستان مؤخر کردیا گیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے بروقت جواب نہ ملنے کے باعث دورہ مؤخر کیا گیا۔ معاملے سے باخبر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر کا دورہ کسی بھی وقت دوبارہ طے کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی بدھ کے روز ختم ہونے والی ہے، تاہم یہ تاحال واضح نہیں کہ ایران یا امریکا کی جانب سے آئندہ کیا حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ طویل المدتی معاہدے کے بغیر جنگ بندی میں توسیع کے حق میں نہیں۔
دوسری جانب ایران نے تاحال اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایمل ولی خان کی فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تشویش
7 July 2026
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت
7 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
7 July 2026
سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی
7 July 2026
خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
7 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا
7 July 2026
قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری
7 July 2026
“ہم یہاں صرف بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں”، کے پی قانون سازی اور احتجاج پر علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو میں جواب
7 July 2026