ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
Web Desk
21 April 2026
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سنجیدہ اور حقیقت پر مبنی مذاکرات کے بجائے اسے جھوٹے وعدوں اور دباؤ کے ذریعے ٹرخایا گیا۔
اپنے بیان میں سرگئی لاروف نے کہا کہ ایران کے معاملے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا اور مذاکراتی عمل میں دیانتداری کے بجائے دھمکیوں کا راستہ اختیار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ روس پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ بات چیت کی پیشرفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے کی بدلتی صورتحال کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ کے مطابق اگر ایران اور امریکا دو ہزار پندرہ جیسا کوئی قابل قبول معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر ایک بڑی پیشرفت ثابت ہو سکتی ہے۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی غیر یقینی ہے اور حالات چند گھنٹوں میں کئی بار تبدیل ہو سکتے ہیں، اس لیے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے محتاط رہنا ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026