جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ
Web Desk
21 April 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران کے معاملے میں جلد بازی سے فیصلہ نہیں کریں گے، وہ جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتے، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں اور مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکا بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے، امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتا، ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ کر لے تو وہ بہت مضبوط پوزیشن میں آ سکتا ہے، ایران کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں، ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور ان کی قیادت کو ختم کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری
4 September 2026
حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر
4 September 2026
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست
4 September 2026
کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ
4 September 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ
4 September 2026
بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ
4 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان
4 September 2026