اسلامی نظریاتی کونسل کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی مذمت
Web Desk
3 February 2026
اسلامی نظریاتی کونسل نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب نعیمی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے والی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سماجی و خاندانی امور سے متعلق اہم سفارشات بھی کی گئیں۔ کونسل نے غیرت کے نام پر قتل کو صریحاً غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام میں اس عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔
اجلاس میں یہ سفارش بھی کی گئی کہ اگر کسی خاتون کا خاوند لاپتہ ہو جائے تو دو سال بعد فسخِ نکاح کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اسی طرح نفقہ نہ ملنے کی صورت میں ایک سال بعد فسخِ نکاح ممکن ہوگا، جبکہ اگر خاوند قید میں ہو تو تین سال بعد عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
کونسل کے مطابق ان سفارشات کا مقصد اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خواتین کو درپیش سماجی مسائل کا حل فراہم کرنا اور انصاف کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026