اسلام آباد کو ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے کیلئے حدود و قیود کے تعین پر کام شروع
Web Desk
12 September 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو نیا ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے کی صورت میں اس کی حدود و قیود کا تعین آئینی، انتظامی اور جغرافیائی بنیادوں پر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارتِ منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں موجودہ وفاقی دارالحکومت علاقے (ICT) ہی کو نئے یونٹ کی حدود قرار دیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں ملحقہ علاقوں کی شمولیت کے لیے باقاعدہ حد بندی اور آئینی طریقہ کار اپنانا ضروری ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں کی منظوری اور قانونی کارروائی کے بغیر کسی بھی صوبائی علاقے کو اس نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا۔
پلاننگ کمیشن کی تیار کردہ دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں بااختیار مقامی و نمائندہ حکومت قائم کرنے کے لیے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی سفارشات مرتب کر لی گئی ہیں۔ تاہم، مسودے میں واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان اور شہر کے ماسٹر پلاننگ سے متعلق بنیادی اختیارات نئے یونٹ کو منتقل نہیں ہوں گے بلکہ یہ امور مکمل طور پر وفاقی حکومت کے اپنے دائرہِ اختیار اور کنٹرول میں ہی برقرار رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026