امریکی حکومتوں کا خلیجی ممالک سے اڈوں کی منتقلی بارے تجاویز نظر انداز کرنے کا انکشاف
Web Desk
2 April 2026
واشنگٹن/ریاض: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ نے امریکی دفاعی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، خلیج میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو درپیش خطرات کے بارے میں اعلیٰ عسکری کمانڈرز برسوں سے خبردار کر رہے تھے، لیکن امریکی حکومتوں نے ان سفارشات کو مسلسل نظر انداز کیا۔ اسی غفلت کا نتیجہ گزشتہ جمعہ کو اس وقت نکلا جب ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز نے سعودی عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر کاری ضرب لگائی۔
رپورٹ کے مطابق، ایران سے 400 میل سے بھی کم فاصلے پر واقع اس اسٹریٹجک اڈے پر ہونے والی شدید بمباری میں تقریباً ایک درجن امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ مالی اور تکنیکی نقصان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک انتہائی قیمتی E-3 AWACS ریڈار طیارہ اور کئی KC-135 ری فیولنگ ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، جو خطے میں امریکی فضائی بالادستی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے سابق سربراہان، بشمول جنرل فرینک میکنزی اور جنرل ایرک کوریلا، طویل عرصے سے ان اثاثوں کو ایران کی پہنچ سے دور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تجاویز دے رہے تھے، جنہیں سیاسی مصلحتوں کی بنا پر رد کر دیا گیا۔ دوسری جانب، رپورٹ میں یہ اہم انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (UAE) اب امریکہ اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھلا رکھنے کے لیے ایک بڑے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026