LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس روس میں طاعون کے ممکنہ کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکی صدر سائبیریا میں سائنسی تجربہ گاہ میں خاتون محقق کی ہلاکت، علاقے میں شدید خوف و ہراس روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام اسرائیل کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی عراقی شہر کرکوک میں داعش کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ

اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ

Web Desk

6 September 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے شاہِ ناروے ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم کی طرف سے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے نارویجن ہم منصب کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کو 9 ستمبر کو اوسلو میں ادا کی جانے والی شاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔

شاہِ ناروے ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور ان کی سرکاری آخری رسومات اوسلو میں ادا کی جائیں گی۔ گفتگو کے دوران دونوں وزراء نے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے پر تفصیلی ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔