LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق

Web Desk

6 September 2026

ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف تمام فضائی حملے تین روز کے لیے معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

روسی صدارتی دفتر (کریملن) کے مطابق یہ اہم اتفاق رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی کریملن میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے والی تفصیلی ملاقات کے دوران ہوا۔ امریکی ایلچیوں اور روسی صدر کے درمیان تقریباً تین گھنٹے طویل نشست ہوئی، جس میں روس یوکرین جنگ کے مستقل خاتمے اور آئندہ کے روڈ میپ پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ کریملن کے ترجمان نے مذاکرات کو تعمیری اور مثبت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے دوران ممکنہ امن و جنگ بندی کے لیے متعدد تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔

کریملن کے مطابق امریکی وفد نے صدر پیوٹن کے موقف سے یوکرینی حکام کو آعاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں امریکی ایلچی آج یوکرین کا دورہ کریں گے جہاں وہ صدر پیوٹن کا موقف اور امن تجاویز یوکرینی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق تین روزہ فضائی وقفہ دونوں ممالک کے درمیان مستقل امن معاہدے اور باضابطہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔