مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
Web Desk
6 September 2026
کراچی: یومِ دفاع و شہداء کے مبارک موقع پر بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار اور پرتمکنت تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ایئر فورس (PAF) کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پی اے ایف اکیڈمی کے 72 کیڈٹس پر مشتمل دستے—جس میں 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس شامل تھیں—نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا کہ 1965 کی جنگ سے لے کر معرکۂ حق تک پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور دفاع کا علم بلند رکھا ہے اور قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ملکی خودمختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026