LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی

پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک

Web Desk

6 September 2026

اسلام آباد: پاکستان کی دفاعی تاریخ اور خودمختاری کے تحفظ میں 6 ستمبر کا دن محض ایک تقریب نہیں بلکہ سرحدوں، فضاؤں اور سمندری حدود کے تحفظ کے لازوال عزم اور قومی جذبے کی تجدید کا دن ہے۔

1947 میں قیامِ پاکستان کے وقت مسلح افواج کو محدود وسائل کا سامنا تھا، تاہم مسلسل پیشہ ورانہ تربیت اور ادارہ جاتی ترقی کے ذریعے پاکستان کی مسلح افواج ایک طاقتور جنگی قوت کے طور پر ابھریں۔ ستمبر 1965 میں جہاں پاک فوج اور پاک فضائیہ نے دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بنایا، وہاں پاک بحریہ نے تاریخی ’آپریشن دوارکا‘ (آپریشن سومناتھ) سرانجام دیا۔ 7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانی شب پی این ایس بابر، خیبر، بدر اور دیگر جنگی جہازوں نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا میں قائم رڈار تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ آبدوز پی این ایس/ایم غازی کے ذریعے دشمن کی بحری نقل و حرکت کو مفلوج کر دیا گیا۔

چھ دہائیوں بعد، 2025 کے ’معرکۂ حق‘ میں جدید ٹیکنالوجی، ڈرون سسٹمز، الیکٹرانک وارفیئر اور درست نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کے دور میں پاک بحریہ نے پیشگی بازداریت (Deterrence) کا مظاہرہ کیا۔ بحیرۂ عرب میں بھارتی بحریہ کی بھاری تعیناتی کے باوجود پاک بحریہ نے جدید نگرانی کے ذریعے ملک کی تجارتی راہداریوں، بندرگاہوں اور ساحلی پٹی کو مکمل طور پر محفوظ رکھا۔ 1965 کے آپریشن دوارکا سے لے کر جدید دفاعی دور کے معرکۂ حق تک کا پیغام واضح ہے کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔