وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
Web Desk
6 September 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید کہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے سیاسی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کو برداشت، احترام اور مل جل کر رہنے کی سیاست کی طرف واپس آنا ہو گا، کیونکہ یہ عناصر ہی کسی بھی جمہوریت کی بنیاد ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے ملنے والے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا اصل حسن یہی ہے کہ ملک میں سیاست اور اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہو، عدلیہ آزاد کام کرے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور صحافت کو خودمختار ہونا چاہیے اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس چور دروازوں کا استعمال اب بند کرنا ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرپور خاص، عمرکوٹ، حیدرآباد اور کراچی میں عوامی سمندر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا۔
متعلقہ عنوانات
یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے
4 October 2026
ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
4 October 2026
یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع
4 October 2026
ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال
4 October 2026
ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
4 October 2026
کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان
4 October 2026
سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
4 October 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا
4 October 2026