ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
Web Desk
5 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندوں، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل وفد نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کی ہے۔ امریکی وفد کا ماسکو کے ونوکووا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر روسی صدر کے خصوصی نمائندے کیریل دیمترییف نے استقبال کیا۔ کریملن میں ہونے والی یہ ملاقات 3 گھنٹے اور 10 منٹ تک جاری رہی، جسے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انتہائی کھلا، تعمیری اور اعتماد پر مبنی قرار دیا۔ مذاکرات کے دوران امریکی نمائندوں نے یوکرین جنگ کے جلد خاتمے اور ممکنہ پرامن حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، جبکہ صدر پوتن نے وٹکوف اور کشنر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کریملن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ صدر پوتن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان براہ راست رابطے اور سفارتی مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026