LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس روس میں طاعون کے ممکنہ کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکی صدر سائبیریا میں سائنسی تجربہ گاہ میں خاتون محقق کی ہلاکت، علاقے میں شدید خوف و ہراس روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام اسرائیل کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی عراقی شہر کرکوک میں داعش کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ

پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی

Web Desk

6 September 2026

اسلام آباد: قائم مقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو طاقت کے بجائے مکالمے، سفارت کاری اور پرامن ذرائع کو ترجیح دیتا ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قائم مقام صدر نے کہا کہ 6 ستمبر قومی عزم، اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیے لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ 1965 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کے خلاف غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور پوری قوم عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔ شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی بنیاد ہیں، اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے معرکۂ حق میں مسلح افواج کی بے مثال جرأت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن کے لیے ان کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور عسکری قیادت کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ شہداء کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے قومی اتحاد، جمہوریت اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔