LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر

Web Desk

12 August 2026

امریکی سینیٹر چک شومر نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو ایک غیر ضروری اور انتہائی خطرناک جنگ میں جھونک کر امریکی فوجیوں کی جانوں کو سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کانگریس اپنے آئینی اختیارات کا دوبارہ استعمال کرتے ہوئے اس جنگ کے فوری خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور ٹرمپ انتظامیہ ایرانی دھمکیوں کے معاملے پر سینیٹ کو فوری طور پر بریفنگ فراہم کرے۔

چک شومر نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کو ترکیہ سے نکالنے کے لیے کیے گئے غیر معمولی اقدامات سے متعلق کانگریس کو مکمل طور پر آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ امریکی اہلکاروں کو لاحق خطرات اور ملک کو درپیش کسی بھی ممکنہ خطرے کے بارے میں کانگریس کی آگاهی انتہائی ضروری ہے، اور اس طرح کے حساس و سنگین معاملے پر کانگریس کو اندھیرے میں رکھ کر میڈیا رپورٹس پر چھوڑنا کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔