ایران نے جنگ بندی کی تمام امریکی تجاویز مسترد کردیں،اپنی 5 تجاویزپاکستان کے حوالے کردیں
Web Desk
25 March 2026
ایران نے جنگ بندی کےلیے امریکا کی 15تجاویز مستردکردیں اوراپنی 5 تجاویز امریکا تک پہنچانے کے لیے پاکستان کے حوالے کردی ہیں۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا کا 15 نکاتی مجوزہ مسترد کر دیا ہے اور اپنی شرائط پیش کر دی ہیں۔ پریس ٹی وی کے مطابق اسے ایک سینیئر سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں نامناسب پایا۔ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں ۔ ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔
ایران حکام نے تہران کی شرائط کے حوالے سے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔
حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔
ایرانی حکام کا مطالبہ ہے کہ ایران پر جاری جنگ اور خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کے خلاف جنگ روکی جائے اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کیا جائے۔
ایرانی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ایران کا ابتدائی ردعمل امریکا تک پہنچانے کیلئے پاکستان کو بھیج دیا گیا۔
خیال رہے کہ جنگ بندی کیلئے ایران کوپاکستان کے توسط سے امریکا کی 15 نکاتی تجاویز پہنچائی گئی تھیں امریکا کی 15 نکاتی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے، اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے)کی طرف سے ایران کی نگرانی بھی مجوزہ منصوبے میں شامل ہے، ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون بھی تجاویز میں شامل تھا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
26 March 2026
طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب گامزن، شدید بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
25 March 2026
سعودی عرب کا غیرملکیوں کیلئے ویزا میعاد میں توسیع کا اعلان
25 March 2026
ٹرمپ ایران میں ایسا لیڈر چاہتے ہیں جو امریکا مخالف نعرے نہ لگائے، وائٹ ہاؤس
25 March 2026
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار
25 March 2026
وفاقی حکومت کا ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کمی کا فیصلہ
25 March 2026
چین کی بڑی شپنگ کمپنی نے خلیجی ممالک کیلئے بکنگ دوبارہ بحال کردی
25 March 2026
ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4کی 81ویں لہر، 70سےزائد اسرائیلی اہداف پرحملے
25 March 2026