طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب گامزن، شدید بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
Web Desk
25 March 2026
ریاض: ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا خدشہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں جبکہ آج اور جمعرات کے دوران ہوا کی رفتار ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں سمندری لہریں غیر معمولی طور پر بلند ہو سکتی ہیں، جن کی اونچائی ڈھائی میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور گھروں میں پانی داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
اماراتی محکمہ اوقاف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسمی حالات کے دوران نماز گھروں میں ادا کریں تاکہ غیر ضروری نقل و حرکت سے بچا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026