LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان

پاکستان اورچین کی 9روزہ  بحری مشق ’سی گارڈین 4‘ کا آغاز

Web Desk

25 March 2026

 

پاکستان اور چین کے درمیان نو روزہ بحری مشق سی گارڈین 4 کا آغاز ہوگیا۔ مشقوں میں شرکت کےلیے چینی بحریہ کا جہاز’داچنگ‘ کراچی پہنچاتواس کا پُرتپاک استقبال کیاگیا۔پی ایل اے کے جہاز داچنگ کو پاک بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ بندرگاہ تک لایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سی گارڈین مشقیں 2اپریل تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے، جو علاقائی امن کے لیے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اس مشق کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، جن میں ماہرین کےدرمیان  تبادلہ خیال، نوجوان افسران کا عصری موضوعات پر سیمیناراور بحری سلامتی  کی مشقیں شامل ہیں۔

سی گارڈین مشقوں کا سلسلہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔