پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
Web Desk
26 March 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مسلسل دو روز تک جاری رہنے والا تیزی کا رجحان آج تھم گیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ شدید مندی کا شکار رہی۔ کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
شدید مندی کے اس رجحان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی وصولی (Profit Taking) اور بعض عالمی و مقامی عوامل مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں اس اچانک گراوٹ نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے، تاہم ماہرین اسے مارکیٹ کی قدرتی تصحیح (Correction) بھی قرار دے رہے ہیں جو کہ ایک بڑی تیزی کے بعد عموماً دیکھنے میں آتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا
11 July 2026
شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان
11 July 2026
بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان
11 July 2026
ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ
11 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
11 July 2026
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا
11 July 2026
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
11 July 2026