LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا

Web Desk

25 March 2026

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور قومی سلامتی کے درپیش چیلنجز پر غور کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خطے کی کشیدہ صورتحال، بالخصوص ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اتحادی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کے ممکنہ کردار اور سفارتی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں توانائی کی بچت اور ایندھن کے ذخائر کے تحفظ کے لیے ‘سمارٹ لاک ڈاؤن’ کی مجوزہ حکمتِ عملی پر بھی وزرائے اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے بعد یہ طے پایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں وزیراعظم صدر کو امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی (Mediation) سے متعلق پاکستان کے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ سیاسی ماہرین اس بیٹھک کو ملکی تاریخ کے ایک حساس موڑ پر قومی یکجہتی اور متفقہ خارجہ پالیسی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دے رہے ہیں۔