LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

وفاقی حکومت کا ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کمی کا فیصلہ

Web Desk

25 March 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی بڑی کٹوتی کر دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری شعبہ ترقیاتی پروگرام میں 100 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ان کے مطابق رواں مالی سال میں شامل تمام ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، جس کے نتیجے میں مجموعی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب روپے سے کم ہو کر 900 ارب روپے رہ گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے باعث 72 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کی جا چکی ہے۔

وزیر اعظم نے بھی اپنے حالیہ خطاب میں عوام پر ایندھن کی قیمتوں کا اضافی بوجھ منتقل نہ کرنے کے لیے ترقیاتی اخراجات میں کمی کا عندیہ دیا تھا۔