ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا
Web Desk
28 April 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ نے دو تیل بردار بحری جہازوں، ‘ماجسٹک ایکس’ اور ‘ٹیفانی’ کو امریکی تحویل میں لیے جانے کے اقدام پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں اس کارروائی کو ‘سرکاری قزاقی’ اور سمندروں میں مسلح ڈکیتی کو قانونی شکل دینے کی مذموم کوشش قرار دیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ اقدام دراصل پرانے دور کے قزاقوں کی واپسی ہے، بس فرق صرف اتنا ہے کہ اب وہ سرکاری اجازت ناموں اور ریاستی پرچم تلے اپنی لوٹ مار کو ‘قانون کے نفاذ’ کا نام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کی افواج نے جہازوں کی تحویل کے حوالے سے ایک دوسرے کے متضاد بیانات جاری کیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم
1 September 2026
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026