LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ: برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی 100 ڈالر سے نیچے آ گئے امریکی صدر اور ایران کے درمیان جنگ بندی، یورپی یونین کا خیرمقدم جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے، پرچم اٹھا کر جشن تحریک انصاف کا ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور ہوگا امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیر مقدم، پاکستانی کردار کی تعریف ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی امریکی ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کیخلاف آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت کارروائی کا مطالبہ جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا پاکستان اور روس کے درمیان عالمی سلامتی، اسلحہ کنٹرول اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی، مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے اسرائیل بھی عارضی جنگ بندی پر آمادہ، ایران پر بمباری روکنے کا اعلان امریکی صدر کا 2 ہفتے کیلئے ایران پر حملے روکنے اور جنگ بندی کا اعلان صدر ٹرمپ شہباز شریف کی اپیل سے آگاہ ہیں ، جلد ردعمل متوقع: وائٹ ہاؤس

ایران کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

Web Desk

8 April 2026

خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی باقاعدہ توثیق کرتے ہوئے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ‘آبنائے ہرمز’ کو فوری کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس اہم موڑ پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے جنگ بندی کے لیے ان تھک محنت کی جس کے نتائج آج امن کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کے بعد ممکن ہوئی ہے، جو انہوں نے پاکستانی قیادت کی خصوصی درخواست پر دی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں فوجی کارروائی کو مؤخر کیا گیا ہے، تاہم اس کا انحصار ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے اور مذاکرات کی میز پر آنے پر تھا۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اپنے بیشتر فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور اب ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران امن کے لیے پیش کیے گئے 10 نکاتی منصوبے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور پائیدار استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ عالمی مبصرین اس کامیابی کو پاکستانی سفارتکاری کی ایک بڑی جیت قرار دے رہے ہیں جس نے دنیا کو ایک ہولناک جنگ سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔