LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

پاکستانی جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کی بین الاقوامی سطح پر توثیق

Web Desk

24 December 2025

پاکستان کی جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز نے بین الاقوامی سطح پر توثیق حاصل کر لی ہے، جس کے بعد ان لیبز میں کیے جانے والے ٹیسٹ نتائج پوری دنیا میں قابلِ قبول ہوں گے۔ نومبر 2025 میں تعمیرِ نو کے بعد دوبارہ فعال ہونے والی یہ لیبز قلیل عرصے میں عالمی معیار کی سند حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ذرائع کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز نے ISO 17025 اور JORC سرٹیفیکیشن حاصل کی ہے۔ ISO 17025 لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کی درستگی اور صلاحیت کی بین الاقوامی توثیق فراہم کرتا ہے، جبکہ JORC سرٹیفیکیشن کے تحت معدنیات سے متعلق ٹیسٹ نتائج عالمی سطح پر تسلیم کیے جاتے ہیں۔

حکام کے مطابق ان لیبز نے بین الصوبائی تعاون کے ساتھ ایک جامع معدنیاتی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے اور ملک بھر کے معدنی وسائل کے وسیع پیمانے پر نقشہ جات بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد نیشنل منرل ڈیٹابیس سینٹر کے ذریعے سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل کا آن لائن اور مستند ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے مشیر ڈاکٹر حامد اشرف نے بتایا کہ SIFC اور حکومت کے تعاون سے ایک ہم آہنگ اور یکساں ریگولیٹری فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جو معدنی شعبے میں شفافیت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈائریکٹر جیو سروے آف پاکستان نغمہ حیدر کے مطابق ادارے میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں بڑی تعداد میں افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماریہ اعوان نے کہا کہ لیبز میں معدنیات کی محفوظ اور درست شناخت کے لیے مختلف معدنی مراحل کا تعین کیا جاتا ہے اور ان کی ساخت و خصوصیات جدید سائنسی طریقوں سے جانچی جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کی بین الاقوامی توثیق پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے سنگِ میل ہے، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملک میں معدنی وسائل کی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔