بھارتی اداکارہ کریشی تھاپنڈا کے گھر سے تاجر کی لاش برآمد
Web Desk
27 June 2026
بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی معروف کنڑ اداکارہ کرشی تھاپنڈا کے گھر سے ایک مقامی تاجر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 45 سالہ تاجر ویشاک 24 جون کی رات بنگلورو کے علاقے راج راجیشوری نگر میں واقع اداکارہ کرشی تھاپنڈا کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات اور شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ تاجر شدید ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار تھا اور اس کا اداکارہ کے فلیٹ پر اکثر آنا جانا تھا، جبکہ افسوسناک واقعے کے وقت وہ اپارٹمنٹ میں اکیلا ہی موجود تھا۔
پولیس کی تفتیشی ٹیم کے مطابق، جائے وقوعہ سے تاحال کوئی خودکشی کا نوٹ (سوسائیڈ نوٹ) یا ویڈیو پیغام برآمد نہیں ہوا ہے، تاہم تکنیکی اور بیانات کے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ ویشاک نے انتہائی قدم اٹھانے سے چند لمحے قبل اپنی قریبی دوست اور اداکارہ کرشی تھاپنڈا سے فون پر رابطہ کیا تھا۔ فون کال کے دوران تاجر نے اداکارہ کو واضح طور پر بتایا تھا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
پولیس نے مزید تصدیق کی ہے کہ فون پر اس تشویشناک اطلاع کے ملتے ہی اداکارہ کرشی تھاپنڈا نے فوری طور پر ویشاک کے اہلِ خانہ کو صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں اپارٹمنٹ پہنچنے کا کہا۔ اداکارہ کی اطلاع پر تاجر کے خاندان کے افراد فوری طور پر راج راجیشوری نگر میں واقع فلیٹ پر پہنچے، لیکن بدقسمتی سے ان کے پہنچنے سے قبل ہی ویشاک مبینہ طور پر خودکشی کر چکا تھا۔ مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی
27 October 2026
نماز کی پابندی نے زندگی بدل دی، ہمایوں سعید کا اہم انکشاف
27 October 2026
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026