یو اے ای ڈیپازٹس کا رول اوور نہ ہونے پر آئی ایم ایف کی تشویش، اسٹیٹ بینک کی جلد پیشرفت کی یقین دہانی
Web Desk
26 February 2026
آئی ایم ایف نےیو اے ای سے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ ایک سال کےلیے رول اوورنہ ہونے پرتشویش کا اظہارکردیا،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن گزشتہ روز پاکستان پہنچا،ذرائع کےمطابق اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام سےبات چیت میں یو اے ای سے ایک سالہ رول اوور حاصل نہ کرنے پر تشویش ظاہر کی گئی،اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے اقتصادی جائزہ کے دوران ہی رول اوور پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اہم پیشرفت کے حوالے سے آئی ایم ایف وفد کی یو اے ای کے سفیرسے ملاقات کا امکان ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ رول اوور میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،،دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ یو اے ای نے اپنے ڈیپازٹس واپس نہیں لیے اور طویل مدت کےلیے رول اوورپربات چیت جاری ہے،مرکزی بینک کےحکام نےبریف کیاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر عملدرآمد کیا جارہاہے،عارضی رول اوور ہونے پر حکومت دوبارہ بھی بات چیت کر رہی ہے۔پاکستانی حکام کے آئی ایم ایف کے وفد سے زرمبادلہ ذخائر،مانیٹری پالیسی،ایکسچینج ریٹ،اینٹی ٹیررفنانسنگ پرمذاکرات ہوئے ہیں،وفد سے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات،بینکنگ ریگولیشنز سمیت اہم امور پربھی تکنیکی مذاکرات ہوئے ہیں،آئی ایم ایف وفد آج اور کل دو دنوں تک مزید کراچی میں مرکزی بینک حکام کیساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا
5 October 2026
نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا
5 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
5 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
5 October 2026
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026