LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع برطانیہ کی امریکا کے زیر استعمال ایئربیس پر دہشتگردی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی پاکستان قبائل موومنٹ کی نئے انتظامی یونٹس بارے ایم کیو ایم کے مؤقف کی حمایت

’لندن سے رشتہ بچانے آئی ہوں‘، عماد وسیم اور سابقہ اہلیہ سے منسوب مبینہ آڈیو لیک

Web Desk

30 June 2026

نامور پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی ایک مبینہ آڈیو لیک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نیا تہلکہ مچا دیا ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے ایک مبینہ آڈیو کلپ کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں عماد وسیم، ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق، خاندان کے چند دیگر افراد اور پولیس کے درمیان ہونے والی کوئی تند و تیز گفتگو ریکارڈ ہے۔ تاہم، اب تک اس آڈیو کی سائنسی یا آزادانہ طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ آوازیں کس کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں کے مطابق، اس وائرل آڈیو میں ثانیہ اشفاق اپنے معصوم بچوں کے حوالے سے انتہائی جذباتی انداز میں بات کرتی سنائی دیتی ہیں، جبکہ پسِ منظر (Background) میں مبینہ طور پر بچوں کے رونے کی دلدوز آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ ان دعووں اور بچوں کے رونے کی آوازوں نے سوشل میڈیا صارفین کو شدید جذباتی کر دیا ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ پر بڑی تعداد میں لوگ ثانیہ اشفاق کے حق میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں اور ان سے گہری ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹر عماد وسیم نے اپنے تین بچوں کی والدہ ثانیہ اشفاق کو باقاعدہ طلاق دینے کے بعد نائلہ راجہ سے دوسری شادی کر لی ہے۔ اس سے قبل، عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی طلاق کے فیصلے سے متعلق عوام کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دینا سراسر ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا اور ان کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کا اس خاندانی معاملے یا علیحدگی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔