LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا علم اور اخلاق جارح دشمن کا ہاتھ کاٹ سکتے ہیں، ایرانی سپریم لیڈر نیویارک میں امریکی و ایرانی وفود کی ملاقات امریکا کے اصرار پر ہوئی، ایرانی میڈیا بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع وائٹ ہاؤس نے ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا چینل لانچ کر دیا ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور آئی ایم ایف کا یوکرین کو معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے فنڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، بنگلہ دیشی باؤلر ناہید رانا پر جرمانہ

Web Desk

12 November 2025

بنگلہ دیش کے تیز گیند باز ناہید رانا پر آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ناہید رانا نے سلہٹ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے دن آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی، جو کھلاڑیوں اور ان کے معاون عملے کے لیے طے شدہ ضابطۂ اخلاق سے متعلق ہے۔

جرمانے کے ساتھ ناہید رانا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ خلاف ورزی لیول 1 کی نوعیت کی تھی، جسے میچ ریفری نے تصدیق کے بعد کارروائی کے لیے منظور کیا۔