ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل
Web Desk
10 July 2026
مقبولِ عام ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ میں ’زین‘ اور ’ماہ نور‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے معروف اداکار ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی ایک نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے ماضی کے ایک سدا بہار اور مقبول گانے پر پرفارم کرنے کی یہ مختصر ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے دونوں اداکاروں کے درمیان اسکرین کی طرح آن اسکرین ایک دلچسپ اور پیاری نوک جھونک ہوتی ہے اور پھر وہ اچانک گانے کی دھن پر خوبصورت ڈانس کرنے لگ جاتے ہیں۔ اداکارہ خدیجہ سلیم نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “جیسا کہ آپ سب انہیں ‘زینور’ (زین اور ماہ نور کا امتزاج) کہتے ہیں۔”
گزشتہ روز شیئر کی گئی اس رقص کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے؛ یہاں تک کہ ایک بنگلہ دیشی مداح نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بنگلہ دیش سے اس خوبصورت ویڈیو اور جوڑی کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے دونوں کو ایک خوبصورت اور بہترین جوڑا قرار دینا شروع کر دیا ہے، جبکہ کئی صارفین کا یہ دلچسپ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ’دونوں کے درمیان آف اسکرین بھی کچھ چل رہا ہے‘ اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس آن اسکرین کیمسٹری کو حقیقی زندگی میں دیکھنے کی خواہش اور تبصروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایلون مسک کی اے آئی فلم ’اوڈیسی‘ کی پہلی قسط جاری، مکمل فلم 2026 میں بنانے کا منصوبہ
27 October 2026
بگز بنی اور ڈیفی ڈک کی آواز دینے والے معروف وائس آرٹسٹ انتقال کرگئے
26 October 2026
کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے
26 October 2026
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026