LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں

اے آئی سے ورکرز کو کام میں کتنا وقت بچانے میں مدد ملتی ہے؟

Web Desk

9 December 2025

رپورٹ کی تیاری کے لیے اوپن اے آئی نے 10 لاکھ سے زائد ایسی کمپنیوں کے ڈیٹا کو استعمال کیا جو اس کے اے آئی ٹولز کی صارف ہیں۔

اسی طرح 100 کے قریب اداروں سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ورکرز سے سروے بھی کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 75 فیصد ورکرز نے بتایا کہ کام کے لیے اے آئی کے استعمال سے ان کی رفتار یا کام کے معیار میں بہتری آئی۔رپورٹ کے مطابق 75 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ اب ایسے نئے ٹاسک بھی مکمل کرنے کے قابل ہوگئے ہیں جو پہلے کر نہیں پاتے تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی انٹرپرائز کے صارفین روزانہ ایک گھنٹے سے کم وقت بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ان افراد کو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے اپنے کام کے وقت میں 40 سے 60 منٹ بچانے میں مدد ملتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے اندر اے آئی کو اپنانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اے آئی ٹولز کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد انہیں اپنے روزمرہ کے ٹاسک آٹومیٹ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، درحقیقت وہ ان ٹولز کو اپنے دفتر کا ایک قابل اعتبار ساتھی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔