LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل کونسی ٹیم کتنے میچز کھیلے گی؟ شیڈول جاری

Web Desk

11 December 2025

ٹی 20 ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا تاہم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل اب کسی فل ممبر کی مزید کسی سیریز کا امکان ختم ہو گیا ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل 6 میچز کھیلے گی، جنوری میں پاکستان ٹیم کے 3میچز سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ ہوں گے۔

دوسری جانب افغانستان، بنگلا دیش، آئر لینڈ اور زمبابوے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے، آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں اور انگلینڈ نے سری لنکا میں 3 ٹی 20 میچز جنوری میں کھیلنا ہیں۔

بھارت کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیل رہی ہے، بھارت کی ٹیم جنوری میں بھی نیوزی لینڈ کے ساتھ 5 ٹی 20 میچز کی ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ بھارت میں سیریز کھیل رہی ہے، 3 ٹی 20 میچز کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

دسمبر جنوری میں بھارتی ٹیم سب سے زیادہ 10 ٹی 20 میچز کھیلے گی، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 ٹی 20 میچز کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل 6 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔