LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا

ہنزہ میں 4 برفانی تیندوؤں کی موجودگی کا تاریخی لمحہ کیمرے میں قید

Web Desk

21 December 2025

ماہرینِ تحفظِ ماحولیات کے مطابق یہ واقعہ اس خطے کی تاریخ میں صرف دوسری بار دستاویزی شکل میں ریکارڈ ہوا ہے۔

برفانی تیندوے دنیا کے سب سے پوشیدہ اور نایاب جانوروں میں شمار ہوتے ہیں، برف اور پتھریلی پہاڑیوں کے ساتھ قدرتی ہم آہنگی کی وجہ سے یہ انسانی نظر سے اکثر اوجھل رہتے ہیں، ایک برفانی تیندوے کو کیمرے میں قید کرنا بھی بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، لہٰذا 4 سنو لیپرڈز کا ایک ساتھ دکھائی دینا واقعی غیر معمولی ہے۔اس سے قبل یہ منظر ہُشے ویلی، بلتستان میں ریکارڈ کیا گیا تھا، اور ہنزہ کی یہ جھلک اب اس خطے میں دوسری تصدیق شدہ دستاویز کے طور پر شامل ہو گئی ہے، یہ شاندار ویڈیو واکھان وائلڈ لائف ٹیم نے ریکارڈ کی، جن کی مسلسل محنت اور مانیٹرنگ نایاب انواع کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ماہرینِ جنگلی حیات کے مطابق، یہ منظر پاسو میں صحت مند ماحولیاتی نظام کی نشاندہی کرتا ہے، ایک ماں کے 3 بچوں کے ساتھ موجود ہونا مناسب شکار کی دستیابی اور انسانی مداخلت کی کمی کی علامت ہے، جو علاقے میں کامیاب تحفظی اقدامات کی دلیل ہے۔سنو لیپرڈز عالمی سطح پر خطرے سے دوچار نوع کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں ماحولیاتی تبدیلی، مسکن کے نقصان اور انسانی تنازعات کے خطرات لاحق ہیں، ایسے مناظر تحفظِ ماحولیات کی امید اور حوصلہ بڑھاتے ہیں۔