LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

حسن جہانگیر نے ریکھا کے مبینہ محبت نامے پر خاموشی توڑ دی

Web Desk

5 July 2026

پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار حسن جہانگیر نے بھارتی اداکارہ ریکھا کی جانب سے مبینہ طور پر محبت نامہ موصول ہونے کے سوال پر انتہائی دلچسپ ردِعمل دیا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا ان کے بلاک بسٹر گانے “ہوا ہوا” کی بے پناہ کامیابی کے بعد بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے انہیں محبت خط لکھا تھا؟ اس پر حسن جہانگیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “محبت کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے، لیکن کچھ باتیں راز ہی رہنے دینی چاہئیں”۔

گلوکار نے بھارت میں ملنے والی محبت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وہاں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مادھوری ڈکشٹ، گووندا، شاہ رخ خان، سلمان خان اور متھون چکرورتی ان کے بہترین دوست ہیں اور ان سے آج بھی رابطہ رہتا ہے۔

حسن جہانگیر نے اپنی زندگی کے ایک بڑے افسوس کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت میں قیام کے دوران انہیں بطور ہیرو کئی فلموں کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے بالی ووڈ کی 7 بڑی فلموں کی آفرز مسترد کر دیں اور پاکستان واپس آ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان فلموں میں نیلم اور مادھوری ڈکشٹ جیسی صفِ اول کی اداکارائیں شامل تھیں اور ممکن ہے کہ اگر وہ ان میں کام کرتے تو وہ فلمیں بڑی کامیاب ثابت ہوتیں