LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

حج 2026 عازمین کے لیے بڑی خبر: پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

Web Desk

26 March 2026

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے عازمین کے لیے ‘پاک حج موبائل ایپ’ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ پر موجود طبی سوالنامہ رواں ہفتے جمعہ تک لازمی طور پر مکمل کر لیں۔ اس سوالنامے کا مقصد عازمینِ حج کو دورانِ سفر اور قیامِ حج کے دوران مربوط اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنا ہے۔

طبی سوالنامے میں عازمین سے مختلف امراض بشمول بلڈ پریشر، امراضِ قلب، شوگر، دمہ، گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے، جس کا جواب ‘ہاں’ یا ‘ناں’ میں دینا ہوگا۔ اس ڈیٹا کی مدد سے حج مشن کو عازمین کی صحت کی صورتحال کا پہلے سے علم ہوگا اور ہنگامی حالت میں بہتر طبی امداد دی جا سکے گی۔

مزید برآں، پاک حج ایپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں حج ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک اور حج پروازوں کا مکمل شیڈول بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات اور فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، اس لیے عازمینِ حج تازہ ترین اعلانات اور اپنی پروازوں کی معلومات کے لیے باقاعدگی سے پاک حج موبائل ایپ چیک کرتے رہیں۔