پنجاب میں سرکاری ملازمتوں کے مواقع: میڈیا، ڈیٹا اور ڈیجیٹل شعبے میں آسامیوں کا اعلان
Web Desk
22 December 2025
محکمہ داخلہ پنجاب نے میڈیا تھنک ٹینک فار ریزیلینس اینڈ کاؤنٹر نیریٹو انیشی ایٹو (MTRNI) کے تحت مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
محکمہ داخلہ کے مطابق بھرتی کے اس عمل میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ڈیٹا اینالسٹ، میڈیا سیل سپروائزر، ویڈیو ایڈیٹر / اینیمیٹر، گرافک ڈیزائنر، کانٹینٹ رائٹرز انگریزی و اردو، ایس ایم او ایکسپرٹ، کیمرہ مین / فوٹوگرافر اور میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹس سمیت متعدد عہدے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان آسامیوں کے لیے اہل، باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کو مارکیٹ کے مطابق پرکشش معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں پنجاب جاب پورٹل www.jobs.punjab.gov.pk کے ذریعے آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد امیدواروں کو اپنی پرنٹ شدہ درخواست، سی وی (CV)، تصدیق شدہ شناختی کارڈ (CNIC)، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد، تجربہ سرٹیفکیٹس، تعریفی اسناد (Testimonials) اور دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر بذریعہ رجسٹرڈ کوریئر 5 جنوری 2026 تک سیکشن آفیسر (جنرل)، محکمہ داخلہ، پنجاب سول سیکرٹریٹ، لوئر مال، لاہور جمع کروانا ہوں گی۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں میڈیا اور کاؤنٹر نیریٹو حکمتِ عملیوں کو مؤثر بنانے کے لیے قابل اور تجربہ کار افرادی قوت کو شامل کرنا ہے، مزید معلومات کے لیے امیدوار فون نمبر 042–99211654 پر رابطہ کر سکتے ہیں
متعلقہ عنوانات
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا حصہ بنانے پر کام شروع
27 September 2026