گوگل کی جانب سے نئی سوشل میڈیا ایپ ’یوٹیوب ٹمبا‘ متعارف کرائے جانے کا امکان
Web Desk
5 November 2026
گوگل اپنی نئی خودمختار سوشل میڈیا ایپ متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جسے ممکنہ طور پر ‘یوٹیوب ٹمبا’ (YouTube Timba) کا نام دیا جا سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے یوٹیوب ایپ کے نئے کوڈز میں اس نئی ایپ کے واضح شواہد ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس پلیٹ فارم کا نیوی گیشن لے آؤٹ اور فیچرز انسٹاگرام سے ملتے جلتے ہیں، جس میں صارفین کو ون آن ون اور گروپ چیٹس، تصاویر و ویڈیوز شیئرنگ، کمنٹس میں وائس نوٹس اور فالو ریکوئسٹ بھیجنے کی سہولیات ملیں گی۔ اگرچہ گوگل کی جانب سے اس کی باقاعدہ رونمائی سے متعلق حتمی اعلان باقی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق کمپنی اسے الگ ایپ کے طور پر لانے کے بجائے یوٹیوب کے اندر ہی ایک نئے سیکشن کے طور پر بھی شامل کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو جی آئی ایف بنانے کا نیا فیچر متعارف
5 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
5 November 2026
واٹس ایپ چیٹ میں تازہ تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق تجاویز کا فیچر شامل
5 November 2026
ایلومینیم سے طویل عمر والی بیٹری تیار کرنے کی راہ ہموار
5 November 2026
اے آئی کے گاڈ فادر جیفری ہنٹن کا اعتراف:شاید اے آئی کے بغیر دنیا زیادہ بہتر ہوتی
4 November 2026
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ
4 November 2026
گوگل کا سکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز سے متعلق نئی پالیسی متعارف
4 November 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹس میں ہی ملیں گے کوئیک ایکشنز
4 November 2026