جی ٹی اے 6 نے ریلیز کے پہلے روز 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کما لیے
Web Desk
22 November 2026
معروف ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) نے پری آرڈرز اور ریلیز کے پہلے ہی روز 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت کر کے اندازاً 2.36 ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی اس مقبول فرنچائز کی گزشتہ قسط کے بعد 13 سال سے جاری انتظار بھی ختم ہو گیا۔ اینالیٹکس پلیٹ فارم ’سینسر ٹاور‘ کے اعداد و شمار کے مطابق اس غیر معمولی مالی کامیابی کی بدولت ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز کو تاریخ کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ لانچ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ گیم کی مجموعی فروخت میں پلے اسٹیشن کا حصہ 75 فیصد اور ایکس باکس کا حصہ 25 فیصد رہا۔ ماہرین کی جانب سے اس شاندار کامیابی کا موازنہ 2019ء میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ سے بھی کیا جا رہا ہے، جس نے سینما گھروں میں اپنی پوری نمائش کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 3 ارب ڈالر کمائے تھے تاہم ریلیز کے ابتدائی دنوں میں اس کی عالمی کمائی 1.2 ارب ڈالر رہی تھی جسے ’جی ٹی اے 6‘ نے پہلے ہی دن پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
دبئی حکومت کے 20 اداروں میں مصنوعی ذہانت کی 90 سے زائد ایپلی کیشنز فعال
21 November 2026
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
انسٹا گرام نے سٹوریز کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
میٹا کا انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجنگ کو الگ ایپ بنانے کا فیصلہ
19 November 2026
13 سال کا انتظار ختم، گیمرز کی موجیں، جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز
19 November 2026
بالوں کے جھڑنے اور گنج پن کے علاج کیلئے الیکٹرانک کنگھا تیار
19 November 2026