انسٹا گرام نے سٹوریز کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا
Web Desk
20 November 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے صارفین اب اپنی اسٹوریز (Instagram Stories) پوسٹ کرنے کے بعد بھی انہیں ایڈٹ کر سکیں گے، جس سے غلطی کی صورت میں اسٹوری ڈیلیٹ کر کے دوبارہ پوسٹ کرنے کی زحمت ختم ہو جائے گی۔
انسٹا گرام اسٹوریز اس ایپ کا انتہائی مقبول فیچر ہے، تاہم اس سے قبل اگر کسی صارف سے اسٹوری پوسٹ کرتے وقت ٹیکسٹ یا کسی اور عنصر میں کوئی غلطی ہو جاتی تھی تو اسے درست کرنا ممکن نہیں تھا اور صارفین کو مجبوراً اسٹوری ڈیلیٹ کرنا پڑتی تھی۔
میٹا (Meta) کی جانب سے ’ایڈٹ اسٹوریز‘ (Edit Stories) نامی نیا فیچر انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کا مقصد پوسٹنگ کے بعد اسٹوری میں ترمیم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ صارفین پوسٹ کرنے کے بعد کسی بھی اسٹوری میں ٹیکسٹ، میوزک، اسٹیکرز اور ڈرائنگز کو تبدیل کر سکیں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسٹوری کے اوپر دائیں جانب موجود ’مور‘ (More) بٹن پر کلک کر کے ’ایڈٹ اسٹوری‘ (Edit Story) کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ صارفین صرف اسٹوری پوسٹ کرنے کے بعد 15 منٹ کے اندر ہی اسے ایڈٹ کر سکیں گے، جس کے بعد یہ سہولت میسر نہیں ہوگی۔
’ایڈٹ اسٹوریز‘ کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام نے اسٹوریز کے لیے مزید 3 نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں۔ ان میں ایک فیچر نئے اسٹیکر ڈیزائنز پر مشتمل ہے، دوسرا فیچر کسی بھی سائز کی تصویر کے بیک گراؤنڈ سے متعلق ہے، جبکہ تیسرا فیچر متعدد تصاویر کو منتخب کرنے کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے لایا گیا ہے۔ یہ نئے فیچرز مرحلہ وار متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
کیمرے والے اسمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
میٹا کا انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجنگ کو الگ ایپ بنانے کا فیصلہ
19 November 2026
13 سال کا انتظار ختم، گیمرز کی موجیں، جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز
19 November 2026
بالوں کے جھڑنے اور گنج پن کے علاج کیلئے الیکٹرانک کنگھا تیار
19 November 2026
عالمی پولیس سمٹ، دبئی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید تفتیشی نظام متعارف
19 November 2026
پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مشن پر روانگی کے لئے تیار
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026