LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا

Web Desk

12 August 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے دن سونے کی قیمتوں میں بڑا اوچھال دیکھا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونا 3 ہزار 601 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 146 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 111 روپے اور فی 10 گرام چاندی 125 روپے کے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 096 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔