سونے اور چاندی کی نرخوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
Web Desk
10 March 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی کمی کے بعد آج پھر بڑی اضافے کی خبر سامنے آئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 62 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5,168 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,200 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 5,316 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 587 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 460 روپے بڑھ کر 9,354 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 394 روپے اضافے کے بعد 8,019 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد میں کمی اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو حاصل کر لیا
11 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
10 July 2026
کراچی صرافہ مارکیٹ؛ عالمی منڈی میں مندی کے باعث فی تولہ سونا 1400 روپے سستا
10 July 2026
بجلی کے بریک ڈاؤن اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ؛ ترسیلی نظام کو جدید بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی منظوری
10 July 2026
پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام لاگو
10 July 2026
زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، 5 سال بعد 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھولیا
10 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026