LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Web Desk

2 June 2026

کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے زیرِ اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,600 روپے کا بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مہنگا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی تیز رفتاری سے اضافہ ہوا ہے؛ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 3,944 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔سونے کے ساتھ ساتھ قیمتی دھات چاندی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 94 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد اب فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 8 ہزار 153 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔